4 فروری، 2015، 9:49 PM

چین

جنوبی چین میں منی بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

جنوبی چین میں منی بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

مہر نیوز/4 فروری/ 2015 ء : جنوبی چین کے صوبے گوانگ ذونگ میں ایک منی بس سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے ایک کھائی میں جا گری جس سے دس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی چین کے صوبے گوانگ ذونگ میں ایک منی بس سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے ایک کھائی میں جا گری جس سے دس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بس میں تیرہ افراد سوار تھے جن میں چار بچوں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ باقی شدید زخمی ہو گئے۔ جنکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور تنگ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔

News ID 1849453

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha